ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتا منی میں بغیر لائسنس کے آٹو رکشا چلانے والوں پر کاروائی شروع ؛22 رکشہ پکڑے گئے۔

چنتا منی میں بغیر لائسنس کے آٹو رکشا چلانے والوں پر کاروائی شروع ؛22 رکشہ پکڑے گئے۔

Sat, 08 Oct 2016 16:37:31    S.O. News Service

چنتامنی:8 /اکتوبر(محمد اسلم/ایس او نیوز)شہر میں پچھلے کئی دنوں سے بغیر لائسنس کے آٹو رکشا چلانے والے ڈرائیوروں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ کو دیکھتے ہوئے آج ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے شہر کے ڈبل روڈ میں چیکنگ کی کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس کے آٹو رکشا چلانے والوں کوپکڑنا شروع کردیا۔ پولس نے بتایا کہ جملہ 22آٹو رکشا کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ڈی وائی ایس پی نے بتایا کہ آئندہ بغیر لائسنس کے آٹو رکشا چلانے والوں کی نشاندہی کرکے قانونی کارروائی کرنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔


Share: